سماجی ذمہ داری

اخلاقیات کو اہمیت دینے والی کمپنی ہونے کا مطلب ہے دوسروں کی مدد کرنا اور دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانا۔

CSR کی حکمت عملی اور توجہ کی جگہیں

اخلاقیات کو اہمیت دینا اور پروا کرنا اور ساتھ ہی اپنا 'Expressfxt طریقہ' تلاش کرنا Expressfxt کے اقدار اور نظریات کا اہم جز ہے۔ کارپوریٹ سوشل ذمہ داریوں میں ہم اپنا طرز عمل تشکیل دینے کا ارادہ رکھتے ہیں نیز آگے بڑھتے ہوئے مختلف توجہ کی جگہوں کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔

ہم طویل مدتی سوچ رکھتے ہیں اور گراس روٹ تنظیموں کے ساتھ کام کر کے براہ راست مدد کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ جہاں ممکن ہو، ہم ٹیکنالوجی اور اپنی ٹیمز کی رضاکارانہ طاقت کو افادیت اور رسائی کو مزید بڑھانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ ہم بہادرانہ آئیڈیاز سے ڈرتے نہیں ہیں۔

ہماری توجہ کی 3 جگہیں ہیں - تعلیم، ماحول اور ایمرجنسیز۔

تعلیم

تعلیم ایک طویل مدتی تبدیلی کی بنیاد ہے۔ اسی وجہ سے ہم پرائمری اسکولز کو اہم سپلائز فراہم کرنے سے لے کر ٹاپ ایکیڈمک اسکالرشپ پروگرامز تک پورے تعلیمی نظام میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔

ماحول

ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت پہلے کبھی اتنی نہ تھی۔ ہم اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ دیگر پروگرامز کے علاوہ ہم نے دوبارہ جنگل کاری کے پروجیکٹس شروع کیے ہیں جنہیں ہم آنے والے سالوں میں مزید وسیع کریں گے۔ ہم اپنے ماحولیاتی فٹ پرنٹ پر بھی نظر رکھ رہے ہیں اور طویل مدتی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اس شعبے میں مہارت رکھنے والی NGOs کے ساتھ بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔

ہنگامی حالات

عالمی رسائی والی نجی کمپنی کے طور پر، ہم مقامی اور عالمی بحران کے دوران حقیقی اور مؤثر طور پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ ہم نے کووڈ 19 کی عالمی وبا کے دوران نیز قبرص کے جنگل میں آگ لگنے پر خاطر خواہ عطیات دیے ہیں۔ ہم دنیا بھر میں تباہی سے متعلق راحت کے کاموں سے وابستہ انسانیت پسندانہ کاوشوں میں بھی شامل ہیں۔

کووڈ 19 سے مقابلہ

جب عالمی وبا آئی تو ہم نے اس سے لڑنے کیلئے €1 ملین وقف کیے۔ ہم نے وینٹیلیٹرز، ہسپتالوں کا مٹیریل اور لیب کا ساز و سامان عطیہ کیا، ان سب چیزوں کی ہیلتھ سروسز کو فوری ضرورت تھی۔

ویڈیو پلے کریں

دیگر پروجیکٹس اور رضاکارانہ کام

ہم نے Expressfxt پر اپنی منظم CSR کاوشوں کے آغاز کے بعد سے کئی مزید پروجیکٹس شروع کیے ہیں۔ ایک مثال سیشیلز میں واقع Pointe Larue and Anse Aux Pins اسکولز کو وائٹ، بلیک اور سافٹ بورڈز کے عطیات ہیں جن کی مدد سے 17 کلاس رومز دوبارہ کھول دیے گئے۔

ہم نے سمندری حفاظت سے متعلق بھی ایک تحریک شروع کی جس میں قبرص کے ارد گرد ساحل، غار اور زیر آب صفائیاں شامل تھیں اور ایک تعلیمی ویڈیو کی اسپانسرشپ کے ساتھ میڈیٹیرینین مونک سیل کی بقاء پر بھی توجہ دلائی۔

2022 میں، ہمارے CSR پروجیکٹس پر ملازمین کی جانب سے رضاکارانہ کاموں پر 676 گھنٹے صرف کیے گئے، صفائیوں کے دوران 678 kg کچرا اور فضلہ جمع کیا گیا، دوبارہ جنگل کاری کی کاوشوں میں 280 درخت لگائے گئے اور تباہی سے راحت کے سلسلے میں 6,000 سے زائد کھانے تیار کیے گئے۔

کاروبار کے پاس دنیا پر مثبت اثر ڈالنے کی ذمہ داری اور موقع دونوں موجود ہوتے ہیں۔ دوسروں کی مدد کرنا ہماری رگ رگ میں شامل ہے۔"

Petr Valov چیف ایگزیکیٹو آفیسر