ٹک کی سرگزشت

رئیل ٹائم میں ہماری قیمت بندی سے ماخوذ تاریخی ٹک ڈیٹا کے آرکائیو تک رسائی حاصل کریں۔ گزشتہ بولی اور آسک قیمتوں کی زپ فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ایک دستاویز اور مقررہ وقت منتخب کریں۔

نوٹ: گزشتہ مہینوں کی ٹک کی سرگزشت دیکھنے کیلئے آپ کو پورے مہینہ کی سرگزشت کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہوتا ہے۔ آپ موجودہ مہینے کے مخصوص دنوں کو منتخب کر سکتے ہیں۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

Expressfxt ٹک کی سرگزشت کے بارے میں سب سے زیادہ پوچھے گئے سوالات یہ ہیں۔

ٹک کسی سیکورٹی کی قیمت میں کم از کم حرکت کی پیمائش ہے جو اوپر یا پھر نیچے کی جانب ہو سکتی ہے۔ اس سے مراد ایک ٹریڈ سے اگلی ٹریڈ میں انسٹرومنٹ کی قیمت میں تبدیلی بھی ہو سکتی ہے۔

ٹک ہسٹری کسی مخصوص وقت میں منتخب کردہ انسٹرومنٹ کے سبھی ٹکس کی فہرست ہے۔ ٹک ہسٹری کئی چیزوں کیلئے استعمال کی جاتی ہے بشمول تاہم بلاتحدید کسی حکمت عملی کی بیک ٹیسٹنگ کیلئے یا ایک بروکر کی قیمت بندی کا دوسرے بروکر کی قیمت بندی سے موازنہ کرنے کیلئے۔

Expressfxt میں ہم جو بھی کرتے ہیں شفافیت اس کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے اور ہماری عوامی طور پر دستیاب ٹک ہسٹری اس اصول کو ثابت کرتی ہے۔

ٹک ہسٹری کے ذریعے آپ Expressfxt کی قیمت بندی کے معیار کی توثیق کر سکتے ہیں اور یہ نشاندہی کر سکتے ہیں کہ کسی مخصوص وقت پر مارکیٹ کہاں ٹریڈ کر رہی تھی۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ اس صفحہ پر فراہم کردہ ٹک ہسٹری صرف اشارتاً اور معلوماتی مقاصد کیلئے ہے۔ اگر آپ کے پاس اپنے آرڈرز کے عمل د رآمد سے متعلق سوالات ہیں تو ہماری سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں.

ڈاؤن لوڈ کردہ فائل میں منتخب کردہ انسٹرومنٹ اور ٹریڈن گ کے دورانیہ کیلئے سبھی ٹکس شامل ہوتے ہیں یعنی بولی اور آسک قیمتیں۔

کوئی مخصوص قیمت تلاش کرنے کیلئے، آپ ٹک کی سرگزشت کی رپورٹ پر تلاش کا فنکشن استعمال کر سکتے ہیں۔

نوٹ: Buy آرڈرز بولی کی قیمت کے ساتھ بند ہوتے ہیں اور Sell آرڈرز آسک کی قیمت کے ساتھ بند ہوتے ہیں۔

اگر آپ کو اپنے MacOS کیلئے Numbers ایپ یا Windows کیلئے Excel پر طویل ماہانہ رپورٹس کھولنے میں مسائل کا سامنا ہو تو آپ مندرجہ ذیل ڈاؤن لوڈ کردہ فائل کھول سکتے ہیں۔

  • MacOS پر TextEdit ایپ

  • Windows پر Notepad ایپ

شروع کرنے کیلئے تیار ہیں؟

آپ کا اکاؤنٹ سیٹ اپ کرنے اور تجارت شروع کرنے میں صرف 3 منٹ لگتے ہیں