اقتصادی کیلنڈر

ہمارے اقتصادی کیلنڈر کے ساتھ زیادہ اثر والی خبروں، کلیدی مارکیٹ پر اثر انداز ہونے والے اقتصادی ایونٹس اور ڈیٹا ریلیزز کا ٹریک رکھیں۔ مالیاتی مارکیٹس میں ہونے والے واقعات سے اپ ٹو ڈیٹ رہنے کیلئے اس صفحہ کو بک مارک کریں اور باقاعدگی سے کیلنڈر دیکھیں۔

وقتعلامتواقعاتاصلپیشنگوئیسابقہ

اقتصادی کیلنڈر کے بارے میں

اقتصادی کیلنڈر ایک ٹول ہے جو مارکیٹ پر اثر انداز ہونے والے ایونٹس مانیٹر اور ان کا تجزیہ کرنے میں ٹریڈرز کی مدد کرتا ہے اور قیمت کی آئندہ تبدیلیوں کی پیشن گوئی کرتا ہے۔ یہ دنیا بھر کی آئندہ قومی اور عالمی خبریں تاریخ وار ترتیب کے لحاظ سے ہائی لائٹ کرتا ہے۔

ان اہم مالیاتی ایونٹس کا مالیاتی مارکیٹ پر بڑا اثر ہو سکتا ہے اور ان عموماً رپورٹس میں ان کا اعلان یا انہیں ریلیز کیا جاتا ہے۔ ایسے ایونٹس کی مثالوں میں مانیٹری پالیسی کے فیصلے، اقتصادی اشارے، مجموعی ملکی پیداوار (GDP) اعلانات، نان فارم پے رولز (NFP) کے اعداد، سود کی شرح کے فیصلے وغیرہ شامل ہیں۔

ہم ٹریڈرز کو آنے والے ایونٹس، خبروں اور ڈیٹا ریلیزز سے پہلے مطلع کرتے ہیں تاکہ انہیں متاثر ہونے والے وقت اور انسٹرومنٹس کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔ آپ یہ اطلاعات اپنے ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر "میل باکس" ٹیب کے تحت تلاش کر سکتے ہیں۔ براہ کرم ذہن میں رکھیں کہ اقتصادی خبروں اور اشاروں کے اثرات ہر ایک انسٹرومنٹ کے لیے مختلف ہو سکتے ہیں۔

آپ کو اقتصادی کیلنڈر کیوں استعمال کرنا چاہیئے

اگر آپ ایک ہی نظر میں آنے والی خبروں، رپورٹس اور اعلانات پر نگاہ رکھنا چاہتے ہیں تو اقتصادی کیلنڈر آپ کے بہت کام آئے گا۔

ایونٹس فاریکس کرنسی جوڑوں، اسٹاکس اور دیگر مارکیٹس کے اتار چڑھاؤ پر بہت زیادہ اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ لہذا، ٹریڈرز اپنی ٹریڈز کو پلان کرنے اور ایونٹس سے ممکنہ طور پر متاثر ہو سکنے والے چارٹ پیٹرنز اور اشاروں سے باخبر رہنے کیلئے اکثر کیلنڈر کا استعمال کرتے ہیں۔

چونکہ ایونٹس اشاعت کے دوران قیمت کی حرکات کو واضح طور پر متاثر کر سکتے ہیں، ٹریڈنگ کے دن سے قبل کیلنڈر دیکھنا ایک اچھی عادت ہے۔

اقتصادی کیلنڈر استعمال کرنے کا طریقہ

آپ علامات کی ڈراپ ڈاؤن فہرست سے متعدد تجارتی انسٹرومنٹس کو منتخب کر کے اپنے منظر کو اپنی ضرورت کے مطابق بنا سکتے ہیں۔

یہ نوٹ کیا جانا چاہیئے کہ کیلنڈر میں ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کی تعداد متحرک طور پر تبدیل ہوتی ہے اور آنے والے ایونٹس اور خبروں پر منحصر ہوتی ہے۔

اقتصادی کیلنڈر پڑھنے کا طریقہ

اپنا مطلوبہ انسٹرومنٹ منتخب کرنے کے بعد، آپ کو کیلنڈر میں ایونٹس کی ایک فہرست نظر آئے گی۔

ٹیبل میں دو کلیدی اعداد ہیں، جو کہ 'اصل' اور 'پیشنگوئی' کے نمبرز ہیں۔ دو نمبرز کے درمیان ایک واضح فرق نشاندہی کرتا ہے کہ متعلقہ ٹریڈنگ انسٹرومنٹ کے چارٹ میں کچھ اتار چڑھاؤ ہو سکتا ہے۔ عموماً، اتار چڑھاؤ ایونٹ سے 15 منٹ پہلے بڑھتا ہے اور ایونٹ کے 15 منٹ بعد ٹھہر جاتا ہے۔

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

Expressfxt اقتصادی کیلنڈر سے متعلق اکثر پوچھے جانے والے سوالات کے جواب تلاش کریں۔

اقتصادی کیلنڈر قومی اور بین الاقوامی معاشیات اور سیاست کے کلیدی ایونٹس ہائی لائٹ کرتا ہے، جن کا ٹریڈنگ انسٹرومنٹ کی قیمتوں کی حرکت پر زیادہ اثر ہو سکتا ہے۔

خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہونے والا کیلنڈر ٹریڈرز کو اپنی ٹریڈز پر ممکنہ طور پر اثر انداز ہو سکنے والے ایونٹس سے باخبر اور اپ ڈیٹ رہنے کی اجازت دیتا ہے۔

اقتصادی کیلنڈر میں موجود ایونٹس مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے اہم محرکات اور اکثر شیڈول کردہ ریلیز اور رپورٹس ہوتے ہیں، جیسے:

  • کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI)

  • بے روزگاری کی شرح

  • GDP کے اعلانات

  • سینٹرل بینک کے سودی شرح کے فیصلے

  • نان فارم پے رولز (NFP) ڈیٹا

کیلنڈر میں آنے والے ایونٹس مندرج ہوتے ہیں جو مالیاتی انسٹرومنٹس کی حرکات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ لہذا، ٹریڈرز تازہ ترین خبروں اور دنیا بھر کے ممالک میں ہونے والے واقعات سے اپ ڈیٹ رہنے کیلئے کیلنڈر کے استعمال کو اہم سمجھتے ہیں۔

یہ ایونٹ اکثر شیڈول کردہ اور قابل قیاس ہوتے ہیں، جن کی وجہ سے ٹریڈرز اہنے انسٹرومنٹس پر ان کے ممکنہ اثر سے باخبر رہ سکتے ہیں۔ وہ انہیں ٹریڈنگ کے امکانات اور موقعوں کا بھرپور استعمال کرنے کیلئے اشاروں کے طور استعمال کر سکتے ہیں۔

اقتصادی کیلنڈر کو بنیادی تجزیے کے ذریعے تجارت کرنے والے ٹریڈرز کیلئے اہم سمجھا جاتا ہے۔ تاہم، مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ پر گہری نظر رکھنا اور اچانک جھٹکوں سے بچنا بھی تمام ٹریڈرز کیلئے اتنا ہی اہم ہے۔